گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔۔۔محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،7سے 9اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے،زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 7سے 9اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close