اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا، تاہم بعد دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات اور گردوانوح میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں