مزید بارشوں کیلئے تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نےاسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گاتاہم اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا، شمیراورگلگت بلتستان ، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوامیں چترال، دیر، سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، کرم، با جوڑ اور خیبر ،پنجاب میں مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، میانوالی، خوشاب کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close