شہری ہوجائیں تیار۔۔کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان، اسلام آباد، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40،چھور، شہید بینظیر آباد اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔