اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں