اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، پنجاب ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):مظفرآباد (سٹی 126، ایئرپورٹ 114)، راولاکوٹ 51، گڑھی دوپٹہ 34، کوٹلی 20، پنجاب: نور پور تھل 53، گوجرانوالہ 27، منڈی بہاؤالدین، مری 25، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 24، سٹی 10)، اسلام آباد (سیدپور 30، گولڑہ 20، بوکرہ 19، زیرو پوائنٹ 23، ایئرپورٹ 19)، راولپنڈی (چکلالہ 24، کچہری 22، شمس آباد 20)، جہلم 23، شیخوپورہ 18، گجرات 17، منگلا 16، حافظ آباد 14، سرگودھا 13 ،لاہور(ایئر پورٹ 10، سٹی 03)، نارووال 10، ڈی جی خان 09، اٹک، چکوال 08، لیہ، اوکاڑہ 05، ساہیوال 04، ملتان (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، جوہر آباد 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 38، کاکول 34، پشاور(سٹی 24، ائیرپورٹ 11) دیر (بالائی 23، زیریں 07)، پٹن 23، کالام 22، مالم جبہ 17، سیدو شریف 14، باچا خان ائیرپورٹ 12، دروش 09، چراٹ، چترال 08، میر خانی، پاراچنار 05، بنوں 03، مردان 02، گلگت بلتستان: استور 10، بگروٹ 09، چلاس 04، بونجی اور سکردو 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 39، دادو، مٹھی اور ٹندو جام میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں