ژالہ باری سے ہلاکتیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

پشاور(پی این آئی)ژالہ باری سے ہلاکتیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی۔۔۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ہونے والی بارش اور اور ژالہ کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں پانچ بچے شامل ہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق جانی و مالی نقصان کے واقعات پشاور، نوشہرہ، باجوڑ اور شانگلہ میں ہوئے، جن کی وجہ دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات بنے اور ان سے دوسرے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور بارش کی پیش گوئی کے دنوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر میں 64، رسالپور میں 61، مالم جبہ میں 55، پشاور میں 48، تیمرگرہ میں 44، سیدوشریف میں 41 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ تخت بھائی میں 35، لنڈی کوتل میں 34، کالام میں 32 اور بونیر میں 30 ملی لیٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران چترال، لوئر دیر، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ٹانک، ڈی آئی خان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع بھی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ طلب کی ہے اور متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے محکمہ ریلیف اور دیگر اداروں کو ریلیف کے حوالے سے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close