بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 27سے 31مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ایک مغربی لہر 27مارچ سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو چکی ہے اور ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔اس لہر کے سبب ان علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی اور 31مارچ تک مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پہاڑوں پر برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close