بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close