بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔

 

 

 

27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 27سے 31مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری ،گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 29اور 30مارچ کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close