نیویارک (پی این آئی) امریکہ میں موسم سرما کے برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہونے سے درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا۔
امریکہ کے وسطی ، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں آ گئے،برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ملک کے کچھ حصوں کا درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا۔ شمالی نیو انگلینڈ شدید برفباری کی زد میں ہے جہاں شدید سردی میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں جس کے سبب آمدورفت اجیرن ہو گئی۔امریکی محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ نیویارک اور بوسٹن میں طوفان آ سکتا ہے، شکاگو میں سردی کی لہر اگلے ہفتے تک جاری رہے گی۔ اتوار سے بدھ تک متوقع طوفانوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں