تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

 

 

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر او ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیرآباد 39، چھور،مٹھی، سکرنڈ 38 ، لسبیلہ اور حیدرآباد میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں