ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار، کہاں کہاں اور کتنی بارش کا امکان ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار، کہاں کہاں اور کتنی بارش کا امکان ہے؟ملک میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں کیونکہ بارش برسانے والا ایک اسپیل آئندہ 2 روز بعد ملک میں داخل ہورہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 مارچ کو بارش کا ایک نیا اسپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا یہ اسپیل 3 دن تک رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں پر بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close