محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم بدھ کو صوبے سے نکل گیا، جس سے صوبے میں جاری کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close