بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا، دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔ کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنو بی علاقوں میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کےک علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں