اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13سے14 مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقامات پر برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیرستان، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، کوہاٹ ، کرم ، خیبر، پشاور، باجوڑ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، ساہیوال،میانوالی، خوشاب،سرگودھا، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، ژوب اور چمن میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں