شہری تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام کے بعد وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن بھر موسم سرد اور خشک رہے گا لیکن رات کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں