رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم سے متعلق اچھی خبر سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا، جس کی وجہ یہ ہے کہ رواں برس ماہ مقدس کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہونے کا امکان ہے تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا جب کہ اس ماہ رمضان میں پورا مہینہ کبھی بادل تو کبھی دھوپ کا سلسلہ رہے گا اور زیادہ تر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد وخشک اور بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرالود رہا، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 15 اور زیادہ سے زیادہ 27سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close