سوموار کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں ، کرک، کوہاٹ، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیراور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، لیہ ، جھنگ، فیصل آباد،ناروال، اوکاڑہ، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ،اٹک ، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خاران، قلات،چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں