کراچی (پی این آئی )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور دن کے اوقات میں ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےکا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں