کراچی(پی این آئی)مزید مغربی ہوائیں ، بارش اور برف باری کی پیش گوئی۔۔۔۔۔۔۔مغربی ہواؤں کے مزید سلسلوں کے باعث سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا، یہ مغربی ہوائیں 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا۔ان مغربی ہواؤں کے تحت بلوچستان میں 9 تا 13 مارچ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،
جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں 11 تا 14 مارچ بارش ہو گی۔مغربی ہواؤں کے باعث سندھ میں 10 سے 12 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے جنوبی 8 اضلاع میں موسم خشک رہنے اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔گلگت بلتستان، کشمیر میں 11 تا 15 مارچ بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، خیبر پختون خوا میں 10 سے 14 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، جبکہ صوبے میں 13 اور 14 مارچ کو چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارشوں کے باعث بلوچستان کے علاقوں گوادر، تربت اور پنجگور میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔13اور 14 مارچ کو مری گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، ہنزہ، اسکردو اور باغ میں میں برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی کے پی، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں