بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی ای نآئی)جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں