محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے، گوادر سمیت صوبے کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

 

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس میں لوئر کوہستان میں 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم کچھ دیر بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر بند ہوگئی۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔ ادھرسندھ میں شدید سردی کی لہر میں 6مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے ،جمعہ سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا بھی امکان ہے، آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

 

 

برفباری سے بند لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا، مری میں پڑھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 گھر مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close