مزید بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

کوئٹہ( پی این آئی) بلوچستان میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے حکام نے الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں تباہ کن بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جس سے متاثرہ محلوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے شہر کے 85 فیصد سے زیادہ حصے سے پانی نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔جہانزیب خان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی پمپنگ مشینوں سے بھی بہت مدد ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close