جاتی سردی لوٹ آئی، مزید بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کر دی جب کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 7 مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کے اس اسپیل سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسپیل کے تحت بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، حالیہ بارشوں کے بعد موسم غیر معمولی طور پر سرد ہوگیا ہے۔ کراچی میں صبح سویرے پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کو مارچ میں جنوری کا احساس ہو رہا ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک،سرد اورمطلع صاف رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مغرب سے16کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں