کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روزمحکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

 

 

 

ملک کےدیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اوربلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر (لوئر 120، بالائی 91)، سیدو شریف 90، مالم جبہ 88، مردان 77، چترال 75، چراٹ 62، پشاور (سٹی، 58،ائرپورٹ42)، پٹن 56، باچا خان ائرپورٹ 54، کاکول 46، میرکھانی 45، بالاکوٹ 42، دروش 34، کالام 30، پاراچنار 12، ڈی آئی خان( ائرپورٹ 06، سٹی 02)، بنوں01، کشمیر: راولاکوٹ 81، گڑھی دوپٹہ 62، مظفرآباد (شہر 53، ائرپورٹ 42)، کوٹلی 43، پنجاب: مری 34، اسلام آباد (سید پور 28، زیرو پوائنٹ 26، گولڑہ 19، بوکرا 18، ائرپورٹ 06)، راولپنڈی (شمس آباد 21، چکلالہ 18)، فیصل آباد 17، نارووال، جوہر آباد،جہلم 13، سیالکوٹ (ائرپورٹ 11، سٹی 04)، چکوال، لیہ، کوٹ ادو 10، اٹک، منگلا 09، لاہور (ائرپورٹ 07، سٹی 04)، منڈی بہاؤالدین 07، سرگودھا، ڈی جی خان ،نور پور تھل، قصور ، گوجرانوالہ 06، گجرات 05، جھنگ 04، شیخوپورہ، ساہیوال 03، اوکاڑہ، بھکر 02، ملتان، خانیوال، حافظ آباد 01، گلگت بلتستان: ہنزہ 34، استور 33، چلاس 25، بونجی 20، بگروٹ 22، سکردو 17، گلگت 09، گوپس 08،بلوچستان: کوئٹہ، ژوب، سبی، بارکھان 02، سمنگلی اور دالبندین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

برف باری (انچ): چترال 22، سکردو 13، کالام 11، دروش 05، مالم جبہ، میرکھانی 04، پاراچنار اور دیر میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : قلات منفی 07، لہہ، کوئٹہ منفی 05، میر کھانی ،کا لام منفی 04،گوپس منفی 03 اوراسکردو میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں