مارچ میں سردی کی واپسی، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) مارچ میں سردی کی واپسی، کراچی میں بارش کے بعد سردی کی لہر کی آمد کی پیشن گوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں مارچ کے ماہ میں سردی کی غیرت متوقع لہر کی آمد کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مارچ سے آئندہ 3 سے 4 روز تک شہر کا درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ کی برفیلی ہوائیں کراچی میں داخل ہوں گی جس سے موسم سرد ہو جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبع سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوئی۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید، قائد آباد، ناظم آبادمیں ہلکی بارش اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔کراچی کے معاشی حب، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن گئے ہیں، کراچی میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ابھی تک کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شامر جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 7ملی میٹر ریکاڈ کی گئی ہے۔کیماڑی 5، قائدآباد4، کورنگی 2، اورنگی میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

اسی طرح سعدی ٹاون 2، ڈی ایچ اے، جناح ٹرمینل اور اولڈ ایئرپورٹ پر 1۔1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس2.5 اور فیصل بیس میں 0.9 ملی میٹربارش ہوئی ہے۔ دوسری جانب بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں مزید شدت اختیار کرگیا۔ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر سندھ بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں یکم مارچ کو پورا دن رات گئے تک معتدل اور تیز بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بارش ہوئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا، جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کوہاٹ شہر اور گرد و نواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close