اسلام آباد (پی این آئی) بلوچستان میں شدید بارشیں برسانے والا سسٹم آج رات کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سےخیبرپختونخوا ،جنوبی اور وسطی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان میں بھی اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور شمالی بلوچستان میں شدیدبرفباری متوقع ہے۔بالائی سندھ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورخطہ پوٹھو ہار میں آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں