جمعہ تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں آج سے جمعہ تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات سے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بھی مشرقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close