کوئٹہ(پی این آئی) بارش اور برفباری،کہاں کہاں بادل برسنے کا امکان؟مغربی ہواؤں کی آمد سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی جبکہ شہر قائد کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان اور کوہلو میںبارش ہوئی جبکہ برفباری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برفباری ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بالائی علاقوں میں بادل برسنے اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان کے علاوہ سندھ کے علاقوں گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، اوباڑو اور گردونواح میں بھی بادل برسے، آئندہ دو روز پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کی توقع ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے تیز ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل ہوا جس کی وجہ سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، مشرقی سمت سے داخل ہونے والا سسٹم رات کو کمزور پڑ جانے کے بعد ہواؤں کی رفتار میں کمی آئے گی جبکہ بارش کا امکان نہیں۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں