اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی، 25 فروری کو مغربی ہواوں کا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے بعد بارشیں اور برفباری کا باعث بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے25فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے رہے گا جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب برفباری کے 6روزبعدبھی وادی لیپہ کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے، راستے نہ کھلنے سے ایک لاکھ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگا،ملک میں داخل ہونیوالی مغربی ہوائوں سے بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں