کب سے بارشیں شروع ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) کب سے بارشیں شروع ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی۔۔ شہر قائد میں 26 فروری بروز پیر کی صبح درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، دیہی سندھ کے ضلع دادو میں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہا ہے اکہ بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ 25 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close