اسلام آباد (پی این آئی) سردی کی شدت میں اضافہ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
ساتھ ہی ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے مختلف اضلاح راولپنڈی، اٹک، جہلم،گجرات،سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔مری ،گلیات اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ، برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں