سردی کی نئی لہر آگئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں، کہیں بارش شروع اور کہیں گہرے بادل برسنے کو تیارہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں بارش شروع ہو گئی جبکہ شمالی اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، ادھر دیر بالا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،وادی نیلم اور وادی لیپہ میں برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔رپورٹ کے مطابق باغ آزاد کشمیر بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے،ملکہ کوہسار مری میں آج اور کل بارش اور برفباری کا امکان ہے،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش متوقع ہے،بارش اور برفباری کا سلسلہ 22فروری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close