اکثر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی(پی این آئی) اکثر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔۔۔۔۔۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اکثر مقامات پر آج رات سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہواؤں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔کراچی میں آج رات سے آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close