اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ ۔۔ محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے سبب 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 17 سے 21 فروری کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 17 سے 21 فروری کو اسلام آباد، پنجاب، مری گلیات میں بارش جبکہ 18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، راجن پور اور ڈی جی خان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 سے 19 فروری کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور 17 سے 20 فروری کے دوران کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ 18 سے 20 فروری کے دوران جنوبی سندھ میں موسم خشک رہنے اور آندھی کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں