اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہور میں سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس163 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح 242 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم 199 ،خانہ سلیم فرہنگ میں شرح 185ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری جانب ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدارمیں بارش کی پیشگوئی ہے۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں