محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث دھند کا خاتمہ ہوگیا اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 107 ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 239،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح آلودگی 188،شاہراہ قائداعظم 176،کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 153 ،ایچیسن کالج 101 ،فدا حسین ہاؤس 100 ،جوہر ٹاؤن میں شرح آلودگی 111 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close