لاہور(پی این آئی)عام انتخابات ، 8 فروری کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا ۔۔۔۔۔ملک میں سردی کی نئی لہر کا آغاز بارشوں کے باعث ہو چکا ہے اور اب عوامی توجہ کا مرکز ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے جارہے الیکشن ہے کہ آیا اس دن موسم کیسا رہے گا تو اس معاملے پر محکمہ موسمیات نے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے 8 فروری کو موسم کی صورتحال بیان کرتےہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں الیکشن کے دن موسم صاف رہے گا،
انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کا موجودہ سلسلہ کل دوپہر تک برقرار رہے گا اور پھر ختم ہو جائے گا۔ان کے مطابق آئندہ دنوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے چار فروری تک ملک میں موسلا دھار بارش اور برفباری کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ دو اور تین فروری کو بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے۔اور پھر پاکستان میں گزشتہ ماہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پس منظر میں موسم بدل گیا۔کراچی میں ہفتے کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، کئی سڑکیں بلاک ہوگئیں اور عوام رات بھر اپنی گاڑیوں کو دھکا لگاتے سڑکوں پر رُلتے رہے۔ اس بارش نے پاکستان کے معاشی حب کو ڈبو دیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں زیر تعمیر ڈیم میں بارش کے بعد دراڑ آگئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں میں موسلادھار بارش محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں سے زیادہ ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ شہر کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ تاہم یہ وسطی اور شمالی علاقوں میں پیر کی سہ پہر تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ کل رات شہر کے 95 فیصد حصے میں بارش ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں