سردی کی شدید لہر، کہاں کہاں بارش ہوگی؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(پی این آئی)سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک تا ہم بعد از دوپہر یا شام کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ،نارروال، لاہور، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close