مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سے ملک کے میدانی علاقوں خاص کر وسطی پنجاب میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگاجبکہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور ہلکی برفباری کاامکان ہے، اس دوران صبح کے اوقات سیالکوٹ،نارروال، لاہور، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر اوربہاولپور میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ سمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہنےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے جبکہ مری اور گرد ونواح میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close