اگلے 48 گھنٹے، موسلادھار بارشیں اور برفباری، کہاں کہاں ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آج ہفتے اور کل اتوار کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی/ مشرقی بلوچستان، سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی/مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close