شدید بارشیں اور برفباری، طغیابی کا خدشہ، پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

پشاور(پی این آئی) موسلادھار بارشوں کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری کی زد میں آنے والے علاقوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔ 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چترال،دیر،سوات، کوہستان،شانگلہ،مالا کنڈ، ،بالاکوٹ،ڈی آئی خان،بنوں، کرم،وزیرستان، ٹانک،خیبر،باجوڑ اور مانسہرہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان اور لینڈ سلائیڈنگ و رابطہ سڑکیں بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

 

 

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /بر فباری بھی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش تربت، خضدار میں 7، قلات 5، پنجگور، لسبیلہ ایک، لاڑکانہ 2، حیدرآباد، کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران استور میں 0.4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام منفی 14، لہہ منفی 12، مالم جبہ، استور منفی 7، گوپس منفی 5، سکردو اور راولا کوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں