بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے جہاں چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور اور خاران میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close