مزید بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(پی این آئی)مزید بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔آج سے 04 فروری کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو اتوار تک برقرار رہے گا۔حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔سندھ میں بھی جمعہ اور ہفتے کے روز ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع کی جا رہی ہے

۔سندھ میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، نواب شاہ ، جیکب آباد اور کشمور میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close