اسلام آباد (پی این آئی) بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ ۔۔ محکمہ موسیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو 4 فروری تک برقرار رہے گا۔ 31 جنوری سے 4 فروری تک خیبر پختونخوا کے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار مری اور گلیات میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 فروری تک موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے،31 جنوری سے یکم فروری کے دوران کاغان سوات کوہستان سکردو ایبٹ آباد اور وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی ،بارش سے دھند کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں