مختلف علاقوں میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار

کراچی(پی این آئی)مختلف علاقوں میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار۔۔۔۔۔۔کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد بادل ایک بار پھر شہر میں برسنے کو تیار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی سسٹم کے زیر اثر ہوا میں نمی بڑھنے سے سردی کم ہوئی ہے، آج بھی شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں