اسلام آباد(پی این آئی)سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ ، مانسہرہ،پشاور ،باجوڑاور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری اورگلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشینگو ئی ۔ راولپنڈی، جہلم ، گجرات سیالکوٹ، ناروال اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بہا ولپور، شیخوپورہ ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن اور گردونواع میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
اس دوران مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح اوررات کے اوقات میں جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں ہلکی سے درمیانی دھند/سموگ چھائی رہنے کا امکان۔ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں