اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان۔تاہم رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی10، کالام ،گلگت، استور منفی 07، قلات، گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال، میرکھانی منفی 04،بونجی، دیر،ہنزہ،پاراچنار، راوالاکوٹ اورکوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں