سکردو(پی این آئی) کڑاکے کی سردی، سب سے زیادہ سردی کہاں پڑی؟ملک بھر میں کڑاکے کی سردی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح کالام میں منفی 7، گلگت،استور اور قلات میں منفی 6 ، دیر، ہنزہ، راولاکوٹ، کوئٹہ میں منفی 3،اسلام آباد، پشاور میں 2، لاہور ،جہلم اور نوکنڈی میں 5، ملتان، فیصل آباد 6، سکھر، موہن جودڑو7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کل سے گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ جمعہ کو بلوچستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بالائی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا جس کے تحت مزید 19 پرواز منسوخ کرنا پڑ گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں